the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

بغداد، ، ۱۵؍جون: (ایجنسی) عراق کی وزارت دفاع کی طرف سے بیان میں کہا گیا کہ بریگیڈیئر احمد بدر الہیبی کی موت سے پورے نینوا صوبے کو داعش کے شدت پسندوں سے ’’خالی کرانے کے عزم‘‘ میں اضافہ ہوا ہے۔عراق میں داعش کے گڑھ موصل کے قریب شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک اعلیٰ عراقی کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔عراق کی وزارت دفاع نے منگل کی شب کہا کہ بریگیڈیئر احمد بدر الہیبی موصل کے جنوب میں ایک گاؤں کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران گھات لگا کر چلائی گئی گولی سے ہلاک ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ ان کی موت سے پورے نینوا صوبے کو داعش کے شدت پسندوں سے ’’خالی کرانے کے عزم‘‘ میں اضافہ ہوا ہے۔نینوا کا صوبائی دارالحکومت موصل عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے جو جون 2014 میں داعش کے قبضے میں چلا گیا تھا جس نے شمالی اور مغربی عراق اور پڑوسی ملک شام کے ایک تہائی سے زائد حصے پر قبضہ کر رکھا ہے۔بغداد سے 360 کلومیٹر فاصلے پر



واقع یہ شہر عراق میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مرکز ہے۔مغربی صوبے انبار کے شہر فلوجہ کو داعش سے واگزار کرانے کے لیے کارروائیوں کے علاوہ عراقی فوج نے رواں ہفتے موصل کے جنوب اور جنوب مشرق میں علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں کے خلاف چھوٹے پیمانے پر کارروائیاں شروع کی تھیں۔مارچ کے اواخر میں سرکاری فورسز نے موصل کے قریب واقع مخمور اور قیارہ کے درمیانی اور دریائے دجلہ کے مشرقی علاقوں کو صاف کرانے اور داعش کے زیر قبضہ شرقاط کی ایک سپلائی لائن کو توڑنے کے لیے فوجی آپریشن شروع کیے۔تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ موصل کو داعش سے جلد واگزار نہیں کرایا جا سکے گا۔ اگرچہ عراقی فوج کو امریکی اتحاد کی طرف سے فضائی معاونت دی جا رہی ہے اور حکومت نواز جنگجو بھی ان کی مدد کر رہے ہیں مگر پھر بھی یہ عراقی فوج کے لیے ایک انتہائی مشکل کام ہو گا۔ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ اس علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.